Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی عرب آنا اور خواتین کی ایک نئی نسل کی حوصلہ افزائی کرنا میری کامیابی ہے‘

سعودی حکومت کے لیے کام کرنے والوں میں سے 40 فیصد خواتین ہیں۔ فائل فوٹو: عرب نیوز
سعودی عرب کے نجی اور سرکاری شعبوں میں خواتین کی صلاحیت اور ان کے کیریئر کو فروغ دینے کے لیے تربیت اور رہنمائی کے پروگراموں میں سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق مملکت کے زیادہ تر تجارتی اور غیر تجارتی شعبوں میں خواتین کی بااختیار بنانے کو ترجیح دی جا رہی ہے اور ماضی میں کی جانے والی بحث، کہ آیا خواتین کو باہر نکل کر کام کرنا چاہیے یا نہیں، ختم ہوگئی ہے۔ جو آج ہے وہی مستقبل ہے۔
مملکت میں خواتین کارکنان کی حمایت کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں تاکہ انہیں تربیت کے ذریعے ان کی حقیقی صلاحیت کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔
افرادی قوت میں شمولیت کی وجہ سے متعدد خواتین کو نجی اور سرکاری شعبوں میں آگے بڑھنے کا موقع ملا ہے۔
اب نئی توجہ ان لوگوں کو نوکریاں فراہم کرنے پر ہے جو کام کی نوعیت کے لیے مناسب ہوں اور جس سے وہ اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کر سکیں۔
درعیہ گیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی چیف مارکیٹنگ آفسر ڈینیل ایٹکنز نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’میں نے ہمیشہ خواتین کو بااختیار بنانے پر کام کیا ہے، چاہے وہ پچھلی نوکریوں میں ہو یا یہاں سعودی عرب میں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’میری ٹیم کی کامیابی میری کامیابی کا عکاس ہے۔ سعودی عرب آنا اور خواتین لیڈران کی ایک نئی نسل کی حوصلہ افزائی کرنا یہ میری کامیابی کی دلیل  ہے۔‘
ڈینیل ایٹکنز کی زیر نگرانی کام کرنے والی ایک خاتون اب کمپنی کی کمیونٹی مینیجمنٹ ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر بن گئی ہیں۔

سعودی حکومت کے لیے کام کرنے والوں میں سے 40 فیصد سے زیادہ خواتین ہیں۔ (فائل فوٹو: عرب نیوز)

درعیہ کی رہائشی احلام الثنیان درعیہ گیٹ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے کمیونٹی انگیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں کام کرتی ہیں اور انہیں ایک ایسے عملے کا حصہ ہونے پر فخر ہے جس میں تمام خواتین کام کرتی ہیں۔
احلام الثنیان نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’ٹیم کی ہر رُکن مضبوط ہے اور گریجویٹ ہونے کے باوجود وہ محنت کرنے کو تیار ہیں۔‘ 
سعودی حکومت کے لیے کام کرنے والوں میں سے 40 فیصد سے زیادہ خواتین ہیں اور درعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی خواتین کو نوکریاں دینے میں اہم کردار کر رہا ہے۔  
مارکیٹنگ ٹیم میں آدھے سے زیادہ خواتین ہیں اور کمپنی مزید خواتین کو کام دینے پر کام کر رہی ہے۔

شیئر: