Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرمی چیف کا دورہ بحرین: کمانڈر نیشنل گارڈ اور مشیر قومی سلامتی سے ملاقاتیں

آرمی چیف نے دو طرفہ سکیورٹی تعاون اور صلاحیت بڑھانے کے شعبوں میں بحرین کو مکمل تعاون کی پیش کش کی (فوٹو: آئی ایس پی آر)
پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ فیلڈ مارشل محمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور قومی سلامتی کے مشیر میجر جنرل شیخ نصر بن حماد الخلیفہ سے ملاقات کی ہے۔

 

افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق آرمی چیف کے دورہ بحرین کے دوران ہونے والی ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سکیورٹی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور زیر غور آئے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دو طرفہ سکیورٹی تعاون، تربیت اور صلاحیت بڑھانے کے شعبوں میں بحرین کو مکمل تعاون کی پیش کش کی۔
ان ملاقاتوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جن میں افغان امن عمل، بارڈر سکیورٹی اور افغان امن عمل میں سہولت فراہم کرنے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: