Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پندرہ برسوں میں پہلی مرتبہ چیمپئنز لیگ کوارٹرفائنلز رونالڈو اور میسی کے بغیر

رونالڈو اور میسی کی ٹیمیں 2005 میں بھی کوارٹر فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی تھیں (فوٹو چیمپئنز لیگ)
فٹبال شائقین کے لیے کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کے نام پرجوش کھیل کی علامت مانے جاتے ہیں البتہ چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنلز میں اس مرتبہ دونوں کھلاڑیوں کو نہ دیکھ سکنے کی خبر کئی لوگوں کو افسردہ کر گئی۔
کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم جوینٹس، پورٹو سے شکست کے بعد چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل کی دوڑ سے باہر ہوئی تو میسی کی بارسلونا کو پیرس سینٹ جیرمین (پی ایس جی) سے شکست نے دوڑ سے نکال دیا۔
دونوں کھلاڑیوں کے کوارٹر فائنل نہ کھیلنے کا ذکر فٹبال شائقین سے آگے بڑھ کر چیمپئن لیگ کے آفیشل ہینڈل تک پہنچا تو کسی نے ان کے نہ ہونے پر افسردگی کا اظہار کیا۔ کوئی دونوں کھلاڑیوں کے خراب ریکارڈز بتا کر ان کے نہ ہونے کو کھیل کے لیے بہتر کہتا رہا تو کچھ ایسے بھی تھے جو انہیں گزشتہ نسل کے پسندیدہ کھلاڑی کہہ کر نئی جنریشن کے کھلاڑیوں کا ذکر کرتے رہے۔

رونالڈو اور میسی کے چیمپئنز لیگ 2021 کے کوارٹر فائنلز میں نہ ہونے نے شائقین کو پریشانی کا شکار کیا تو بہت سے یہ سوچتے دکھائی دیے کہ شاید اب وہ اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو دوبارہ لیگ میں نہ دیکھ سکیں اور وہ آئندہ لیگ سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے لیں۔

سوشل میڈیا پر گفتگو کے دوران کچھ صارفین نے معروف کھلاڑیوں کے ختم ہوتے کیریئر کی نشاندہی کی تو اپنے جذبات کا اظہار بھی کیا۔

فٹبال شائقین کی خاصی تعداد گفتگو کے دوران دونوں بڑے ناموں کی حالیہ کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے ان سے ناخوش دکھائی دی، ایسے میں کچھ افراد نے سٹار فٹبالرز کا مضحکہ اڑایا تو چند ایسے بھی تھے یہ انداز پسند نہیں آیا۔

لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کو گزشتہ نسل کے کھلاڑی قرار دیتے ہوئے ان کا دور ختم ہونے کا ذکر کرنے والوں کا کہنا تھا کہ اب دونوں کھلاڑی شاید چیمپئنز لیگ میں دکھائی نہ دے سکیں۔ یہ موقف رکھنے والوں نے ’نئی نسل کے فٹبال شائقین‘ کے پسندیدہ کھلاڑیوں کے ناموں کا ذکر کیا تو ایسے پلیئرز کی تصاویر ٹائم لائنز پر گردش کرتی رہیں۔

آج سے 15 برس قبل 2005 کے چیمپئنز لیگ کوارٹر فائنلز ایک ایسے وقت میں ہوئے تھے جب دنیا برڈ فلو کی وبا کا سامنا کر رہی تھی۔ ایسے میں رونالڈو کی ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کو اے سی میلان کے ہاتھوں جب کہ لیونل میسی کی ٹیم بارسلونا کو چیلسی سے شکست ہوئی جس کے بعد دونوں ٹیمیں کوارٹر فائنل تک نہیں پہنچ سکی تھیں۔

شیئر: