Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کیسز میں کمی، مزید 16 اموات

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 225489 افراد کا کورونا ٹیسٹ ہوا- (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں جمعرات کو کورونا کے 2087 نئے کیسز سامنے آئے- شفا پانے والے افراد کی تعداد1677 رہی جبکہ 16 اموات ہوئیں-
متحدہ عرب امارات کی خبررساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق وزارت صحت کے مطابق جمعرات کو کورونا کے 2087 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کل تعداد  4 لاکھ 19 ہزار 996 ہوگئی ہے- 1677 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد کل شفا پانے والوں کی تعداد 3 لاکھ 99 ہزار 803 ہوچکی ہے- جمعرات کو 16 افراد کی موت کے بعد مرنے والے کل افراد  1369 ہوچکے ہیں-

امارات میں اب تک 6407350 افراد کو کورونا ویکسین دی جاچکی ہے- (فوٹو وام)

وزارت صحت نے مزید بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 25 ہزار 489 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا-
وزارت صحت کےمطابق جمعرات 11 مارچ کو 39 ہزار 489 افراد کو کورونا ویکسین دی گئی جس کے بعد اب تک کورونا ویکسین لینے والوں کی کل تعداد 64 لاکھ 7 ہزار 350 ہوگئی ہے-
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: