Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’فحص دوری‘ کے نئے نظام میں فیس اور جرمانے کیا ہوں گے؟

فحص دوری کی کارکردگی پر نظر رکھنے کے لیے انسپکٹرز تعینات ہوں گے- (فوٹو العربیہ)
سعودی عرب کے سرکاری گزٹ نے گاڑیوں کے سالانہ کمپیوٹر معائنے (فحص دوری) کے نئے نظام کی تفصیلات شائع کی ہیں۔ سعودی کابینہ نے حال ہی میں اس کی منظوری دی تھی۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق گاڑیوں کے سالانہ کمپیوٹر معائنے (فحص دوری) کا نیا نظام 16 دفعات پر مشتمل ہے اور اب سے 180 روز بعد موثر ہوگا۔ 

نئے نظام پر عملدرآمد سرکاری گزٹ میں شائع ہونے کے 180 دن بعد ہوگا-  (فوٹو ٹویٹر)

نئے نظام میں کہا گیا ہے کہ اسٹینڈرڈ آرگنائزیشن کونسل فحص دوری کی نئی فیس تجویز کرکے منظوری کے لیے کابینہ میں بھیجے گی۔
اخبار 24 کے مطابق نئے نظام پر عملدرآمد سرکاری گزٹ میں شائع ہونے کے 180 دن بعد ہوگا۔ 
نئے نظام میں فحص دوری کی خلاف ورزیوں کا تعین کرکے سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔ ایک لاکھ ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔ چھ ماہ کے لیے فحص دوری سینٹر بند کیا جاسکتا ہے۔
 فحص دوری کی کارکردگی پر نظر رکھنے کے لیے انسپکٹرز تعینات ہوں گے اور فحص کرنے والے اداروں پر چھاپے مارے جائیں گے۔ 
نئے نظام میں گاڑیوں کے سالانہ کمپیوٹر معائنے کو مزید موثر اور شفاف بنانے کے لیے ضابطے مقرر کیے گئے ہیں۔  مثلا یہ پابندی لگائی گئی ہے کہ کمپیوٹر معائنہ کرنے والے ادارے گاڑی کی تکنیکی خامیوں کا پتہ لگائیں گے۔
گاڑیوں اور مختلف قسم کے ٹرکوں کی تکنیکی غلطیوں کی نشاندہی کریں گے۔ ممکنہ خرابیاں متعین کریں گے جبکہ کمپیوٹر معائنہ کرنے والے کسی بھی ادارے کو گاڑیوں اور ٹرکوں کی اصلاح و مرمت کے ورکشاپ کھولنے کی اجازت ہوگی اور نہ ہی وہ فاضل پرزے خریدنے اور فروخت کرنے کے مجاز ہوں گے۔  
نئے نظام میں فحص دوری والے اداروں پر یہ پابندی لگائی گئی ہے کہ وہ اپنا کام مقررہ سٹینڈرڈ اور قواعد و ضوابط کے مطابق انجام دیں گے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: