Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’بحرین سے متعلق یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد عالمی قوانین کی خلاف ورزی‘

عرب پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کے مسائل  پر سیاست نہ کی جائے(فوٹو عرب نیوز)
عرب پارلیمنٹ نے  بحرین میں انسانی حقوق سے متعلق یورپی پارلیمنٹ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عرب ممالک میں انسانی حقوق کے وکیل کا کردارادا کرنا بند کرے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق عرب پارلیمنٹ نے بیان میں کہا کہ’ یورپی پارلیمنٹ انسانی حقوق کے مسائل  پر سیاست نہ کرے اور انسانی حقوق کے امور کو بحرین کے اندرونی امور میں  مداخلت کا ذریعہ نہ بنائے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’بحرین کے آئینی اور عدالتی ادارے ملک میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کے لیے کافی ہیں‘۔ 
’ عرب ممالک اس قسم کے مشکوک اور سیاسی فیصلوں پر توجہ نہ دیں۔ ایسے کسی بھی ادارے کے بیان کو اہمیت نہ دیں جوعرب ممالک میں انسانی حقوق کے مسائل اٹھا رہا ہو اور اس کا تعلق عرب دنیا سے نہ ہو‘۔ 
عرب پارلیمنٹ نے زور دے کر کہا کہ ’بحرین سے متعلق یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد اقوام متحدہ کے اصولوں، بین الاقوامی قوانین اور ان تمام روایات کی کھلی خلاف ورزی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی ملک کسی دوسرے ملک کے اندرونی امور میں مداخلت کا مجاز نہیں ہے‘۔ 

شیئر: