Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مرد زیادہ اچھی ڈرائیونگ کرتے ہیں یا خواتین؟

جائزہ رپورٹ تے مطابق خصوصاً شاہراہوں پر خواتین زیادہ اچھی  ڈرائیور ثابت ہوئی ہیں (فوٹو عرب نیوز)
دنیا بھر میں یہ تاثر عام ہے کہ مرد، خواتین کے مقابلے میں اچھے اور کامیاب ڈرائیور ہوتے ہیں تاہم حالیہ رپورٹ میں اس تاثر کی نفی کی گئی ہے۔
الرجل میگزین نے برطانوی جریدے ایکسپریس کے حوالے سے ایک تجزیاتی مطالعے کی رپورٹ شائع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ڈرائیونگ میں خواتین، مردوں سے بہتر ہیں۔
خواتین ڈرائیوروں کے ساتھ سفر مردوں کے مقابلے میں زیادہ محفوظ رہتا ہے۔ خصوصاً شاہراہوں پر خواتین زیادہ اچھی  ڈرائیور ثابت ہوئی ہیں۔
برطانوی جریدے ایکسپریس کی تجزیاتی رپورٹ نے مردانہ معاشرے کو یہ کہہ کر حیران کردیا کہ ’اچھے ڈرائیور مرد نہیں بلکہ خواتین ہوتی ہیں‘۔ مردوں کا یہ گمان سراسر غلط ہے کہ وہ خواتین کے مقابلے میں زیادہ بہتر ڈرائیور ہوتے ہیں۔ دراصل خواتین اور مردوں کے درمیان زندگی کے مختلف  شعبوں میں مسابقت کی کوئی حد نہیں ہے۔ ڈرائیونگ کا شعبہ بھی ان میں سے ایک ہے۔ 
لندن کے ایک سپیشلسٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے جائزہ رپورٹ نے دنیا بھر کے اس مسلمہ خیال کو غلط قرار دیا کہ مردوں کی ڈرائیونگ خواتین کی ڈرائیونگ سے اچھی ہوتی ہے۔
جائزہ رپورٹ میں کافی کچھ حیران کن ہے۔ اس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگر گاڑی کوئی خاتون چلا رہی ہے اور آپ اس کے ساتھ سفر کر رہے ہیں تو آپ گاڑی میں سکون سے سو سکتے ہیں۔ آپ ٹریفک حادثات کے خطرات ذہن سے کھرچ کر پھینک سکتے ہیں۔
تجزیاتی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 2018 کے دوران 79 مرد ڈرائیوروں نے ہر قسم کی  ٹریفک خلاف ورزیاں بڑی تعداد میں کیں جبکہ اس حوالے سے خواتین کا تناسب 21 فیصد تک محدود رہا ہے۔

جائزے میں بتایا گیا کہ ٹریفک حادثات خواتین ڈرائیوروں نے کم کیے۔ (فائل فوٹو اے پی)

مرد ڈرائیوروں نے خواتین کے مقابلے میں تین گنا زیادہ مقررہ رفتار سے زیادہ گاڑیاں چلائی ہیں۔
جائزے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ٹریفک حادثات خواتین ڈرائیوروں نے کم کیے۔ اس کی تصدیق ناروے میں ٹرانسپورٹ اینڈ اکنامک انسٹی ٹیوٹ نے ایک اور تجزیاتی مطالعے کی رپورٹ جاری کرکے کی ہے جسے برطانوی جریدے انڈیپنڈنٹ نے شائع کیا ہے۔
خواتین ڈرائیور ٹریفک حادثات اور خلاف ورزیاں مردوں کے مقابلے میں کم کیوں کررہی ہیں اس کا جواب دیگر جائزوں میں یہ کہہ کر دیا گیا ہے کہ دراصل خواتین کو ڈرائیونگ کے دوران راستوں کی اونچ نیچ کو جاننے، سمجھنے اور گاڑی کے الیکٹرانک آلات استعمال کرنے میں مردوں کے مقابلے میں دشواری پیش آتی ہے۔ وہ اس تناظر میں محتاط یا محفوظ ڈرائیونگ کرتی ہیں۔ 

شیئر: