Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عامر خان کا سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان

عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر بہت سرگرم تھے لیکن اب انہوں نے یہ دکھاوا چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ (فوٹو: انسٹاگرام)
بالی وڈ  اداکار عامر خان نے  اپنے یوم پیدائش پر مداحوں کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
مسٹر پرفیکشنسٹ نے یوم پیدائش کے ایک دن بعد پیر کو ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں اپنی 56 ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں کی جانب سے بھیجی گئی مبارکباد اور نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کیا۔
 عامر خان کا کہنا تھا کہ ایک اور خبر ہے اور وہ یہ ہے کہ یہ میری سوشل میڈیا پر آخری پوسٹ ہے۔
 
عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر بہت سرگرم تھے لیکن اب انہوں نے یہ دکھاوا چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ ہم جیسے پہلے رابطہ رکھتے تھے اسی طرح سلسلہ جاری رکھیں گے۔
 انہوں نے بتایا کہ عامر خان پروڈکشن نے آفیشل اکاؤنٹ بنالیا ہے جہاں پر ان سے متعلق اور ان کی فلموں کے حوالے سے اطلاعات ملتی رہیں گی۔
خیال رہے کہ عامر خان کے ٹوئٹر پر دو کروڑ ساٹھ لاکھ سے زائد فالوورز ہیں جب کہ انسٹاگرام پر بھی ان کے 36 لاکھ فالوورز ہیں۔
خیال رہے عامر خان کی تازہ ترین فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ فلاپ  ہوئی ہے۔ اس وقت مسٹر پرفیکشنسٹ اپنی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں جو کہ ہالی وڈ فلم فارسٹ گمپ کی ری میک ہے۔ فلم میں کرینہ کپور خان بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا ئیں گی۔

شیئر: