Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تین ماہ میں اماراتی بینکوں میں غیر ملکیوں کے 13 ارب درہم جمع  

امارات میں مقیم غیرملکیوں کے یہاں سرمایہ کاری کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات کے سینٹرل بینک نے کہا ہے کہ 2020 کی آخری سہ ماہی کے دوران تارکین وطن نے اماراتی بینکوں میں 13 ارب درہم جمع کرائے ہیں۔  
اماراتی خبررساں ادارے وام کے مطابق بیشتر تارکین نے یہ رقم بچت فنڈ میں جمع کرائی ہیں۔ جس سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ امارات میں مقیم غیرملکیوں کے یہاں سرمایہ کاری کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ 
سینٹرل بینک کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2020 کے دوران 482.32 ارب درہم اماراتی بینکوں میں جمع ہوئے اور یہ ملک میں عمدہ شرح نمو کی علامت ہے۔ 
نومبر کے دوران بھی بینکوں میں جمع رقم کی شرح میں اضافہ ہوا 485.53 ارب درہم تک رقوم پہنچ گئیں اور دسمبر کے مہینے میں بھی جمع شدہ رقوم کا گراف یہی رہا ہے۔ 
نجی رقوم کا تناسب 26.2 فیصد ریکارڈ کیا گیا- امارات کے بینکوں میں 2020 کے آخر میں جمع شدہ رقم 1.884 ٹریلین درہم تک پہنچ گئی ہے۔ 

شیئر: