Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرانی گاڑیاں نئی بنا کر فروخت، کمپنی اور ڈسٹری بیوٹر پر جرمانہ

عدالت نے کمپنی اور ڈسٹری بیوٹر کو دھوکہ دہی کا مجرم قرار دیا ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزارت تجارت نے حادثات کی شکار چھ  پرانی گاڑیاں نئی کہہ کر فروخت کرنے والی کمپنی اور اس کے ڈسٹری بیوٹر پر جرمانہ عائد کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کار کمپنی اور ڈسٹری بیوٹر نے گاہکوں کو یہ بتائے بغیر کہ گاڑیاں پرانی اور حادثات کا شکار ہوچکی ہیں نئی کہہ کر فروخت کی تھیں۔ 
ریاض فوجداری کی عدالت نے کمپنی اور اس کے ڈسٹری بیوٹر کو دھوکہ دہی اور گاہکوں کو گمراہ کرنے کا مجرم قرار دیا ہے۔ عدالت نے چھ لاکھ ریال جرمانہ کیا اور کمپنی اور اس کے ڈسٹری بیوٹر کی تشہیر خود ان کے خرچ پر کرنے کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔
 مقامی شہری نے عدالت سے رجوع کرکے انصاف کی درخواست کی تھی۔ شہری کا کہنا تھا کہ اس نے ریاض میں ایک کمپنی سے نئی گاڑی خریدی تھی۔ معاملہ طے پاجانے کے بعد گاڑی کے ایک دروازے پر نئے رنگ کے آثار نے اسے چونکا دیا۔ 
وزارت تجارت نے شکایت کی تفتیش کی تو پتہ چلا کہ اس قسم کی پانچ اور گاڑیاں کمپنی کے گودام میں موجود تھیں جنہیں اصلاح و مرمت کرکے نئی بتا کر فروحت کیا گیا ہے۔ 
عدالت نے کمپنی اور ڈسٹری بیوٹر کے خلاف  شکایت درست ثابت ہونے پر فیصلہ جاری کردیا۔ 
 

شیئر: