Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر حائل نے کئی صحت منصوبوں کا افتتاح کردیا

نئے حائل جنرل ہسپتال کے افتتاح کے معاہدے پر دستخط بھی کیے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں گورنر حائل شہزادہ عبدالعزیز بن سعد نے حائل کے نائب گورنر شہزادہ فیصل بن فہد بن مقرن اور سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کی موجودگی میں جمعرات کو حائل کے کنگ سلمان سپیشلسٹ ہسپتال میں صحت کے متعدد منصوبوں اور پروگراموں کا افتتاح کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ان منصوبوں میں نیند کی خرابی کی لیبارٹری، کارڈیک یونٹ، انٹروینشل ریڈیولوجی یونٹ اور کیموتھراپی یونٹ شامل ہیں۔
شہزادہ عبدالعزیز نے تقریباً 250 ملین سعودی ریال (65 ملین ڈالر) کی لاگت سے 300 بستروں پر مشتمل نئے حائل جنرل ہسپتال کے افتتاح کے معاہدے پر دستخط بھی کیے۔
ریاض میں حائل ہیلتھ کلسٹر اور سینٹرل سیکنڈ ہیلتھ کلسٹر کے مابین ایک اور معاہدے پر دستخط ہوئے جس میں کنگ فہد میڈیکل سٹی اور حائل ہیلتھ کلسٹر کے درمیان ہیماتولوجی، بالغ اور بچپن کے کینسر، تابکاری تھراپی اور پیلیاٹیو کی دیکھ بھال میں مشترکہ خدمات فراہم کرنا شامل ہیں۔
شہزادہ عبدالعزیز نے مملکت کی قیادت کی سپورٹ اور وزارت صحت کی جانب سے خطے میں طبی خدمات کی ترقی کے لیے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔
 

شیئر: