Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خروج و عودہ پر جاکر واپس نہ آنے والے اہل خانہ وزٹ پر آسکتے ہیں؟

’فیملی وزٹ ویزہ پر بلانے کے لیے شرط یہ ہے کہ ان کا اقامہ سسٹم سے منسوخ کیا جائے‘ ( فوٹو: الحرہ)
سعودی عرب سے خروج و عودہ ویزہ پر جا کر واپس نہ آنے والے اہل خانہ وزٹ ویزے پر آسکتے ہیں؟
اخبار 24 کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے اس اہم سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ ’ایسا ممکن ہے تاہم اس کے لیے چند چیزیں ضروری ہیں‘۔
ٹوئٹر پر ایک شخص نے محکمہ پاسپورٹ سے سوال کیا ہے کہ ’فیملی کے افراد خروج وعودہ پر وطن جاتے ہیں مگر وقت مقررہ پر واپس نہیں آتے اور ان کا ویزہ ختم ہوجاتا ہے، کیا انہیں وزٹ ویزے پر بلایا جاسکتا ہے؟‘۔
محکمہ پاسپورٹ نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’خروج وعودہ پر جاکر واپس نہ آنے والے غیر ملکی کارکنوں کو بیلک لسٹ کردیا جاتا ہے تاہم اس میں اہل خانہ شامل نہیں‘۔
’اگر سربراہ خاندان ملک میں موجود ہے مگر اہل خانہ خروج وعودہ پر گیے اور کسی وجہ سے واپس نہیں آئے تو انہیں وزٹ پر بلایا جاسکتا ہے‘۔
محکمہ پاسپورٹ نے کہاہے کہ ’اس کی شرط یہ ہے کہ خروج و عودہ پر جا کر واپس نہ آنے والوں کا اقامہ سسٹم سے منسوخ کیا جائے‘۔

شیئر: