Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنگر آئمہ بیگ کی شہباز شگری کے ساتھ منگنی، ’کتنے دل ٹوٹے‘

آئمہ بیگ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤںٹ سے انگوٹھی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے منگنی کی تصدیق کی۔ (فوٹو: آئمہ بیگ انسٹا گرام)
پاکستانی سنگر آئمہ بیگ نے فلم ڈائریکٹر شہباز شگری کے ساتھ منگنی کا اعلان کر دیا ہے۔
آئمہ بیگ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤںٹ سے انگوٹھی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے منگنی کی تصدیق کی۔
اس سے قبل آئمہ بیگ اور شہباز شگری کئی مواقع پر ایک ساتھ دیکھے گئے تھے اور میڈیا میں ان کی دوستی کے چرچے تھے۔  
 
آئمہ بیگ کی جانب سے منگنی کی پوسٹ کے بعد ان کے مداحوں نے ان کے لیے نیک تمناؤں کے پیغام بھیجے۔
مداحوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے بھی آئمہ بیگ اور شہباز شگری کو مبارک باد کے پیغامات بھیجے ہیں۔
 

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے بھی آئمہ بیگ اور شہباز شگری کو مبارک باد کے پیغامات بھیجے ہیں۔ (فوٹو: آئمہ بیگ انسٹا گرام) 

حال ہی میں جرمن وی لاگر سے منگنی کرنے والی پاکستانی اداکارہ زویا ناصر نے آئمہ بیگ کی منگنی کی خبر سننے کے بعد ان کی پوسٹ پر لکھا کیا خوبصورت انگوٹھی اور خبر ہے، آپ دونوں بہت خوبصورت کپل ہیں۔ ایک اور پاکستانی اداکارہ مایا علی نے لکھا ماشاﷲ بہت مبارک ہو۔
آئمہ بیگ کی منگنی کی خبر سننے کے بعد ان کے مداحوں نے ٹوئٹر کا رخ کیا اور دلچسپ تبصرے کرتے دیکھائی دیے۔

صارف محمد حماد خان نے لکھا کتنے دل ٹوٹے؟

ایک اور صارف نے لکھا دکھ تو مجھے ہوا ہے یہ نیوز دیکھ کر۔
 

شیئر: