Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لوگ دوسروں کی خوشی میں خوش کیوں نہیں ہو سکتے؟ ہانیہ عامر

ہانیہ عامر نے کہا مہربان، مددگار ہونے اور عزت کرنے میں کشش ہے۔ (فوٹو: انسٹاگرام)
سوشل میڈیا پر اپنے منفرد انداز سے ہمشیہ ٹرینڈنگ میں رہنے والی ہانیہ عامر نہ صرف اپنی اداکاری کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں بلکہ ان کے دلچسپ سوشل میڈیا پوسٹ بھی اکثر وائرل ہوتی ہیں۔
حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پراپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لوگوں کے رویوں سے متعلق بات کرتے ہوئے لکھا کہ اس دنیا میں ہر قسم کے لوگ ہیں کچھ آپ کو ملتے ہیں اور کچھ نہیں۔
ہانیہ عامر نے انسٹا گرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کچھ دیر سے سوشل میڈیا پر میں جو دیکھ رہی ہوں وہ مجھے اداس نہیں کرتا لیکن مجھے الجھن میں ضرور ڈال دیتا ہے۔ لوگ کیوں کسی کو خوش نہیں دیکھ سکتے، لوگ دوسروں کی خوشی میں خوش کیوں نہیں ہو سکتے؟

اپنی شخصیت کی کے حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’میں اپنے ذہن میں بولتی ہوں، میں زیادہ ہنستی بھی ہوں اور محسوس بھی زیادہ کرتی ہوں۔ مہربان، مددگار ہونے اور عزت کرنے میں کشش ہے۔ بنیادی طور پر میں حیران کن ہوں، آپ کو مجھے جاننا چاہیے‘۔

شیئر: