Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انار کے چھلکے بیماریوں کے علاج میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں؟

پھلوں میں انار ایک لذید پھل ہے۔ انسانی جسم کے لیے انار کے فوائد نہ صرف اس کے دانوں تک محدود ہیں بلکہ انار کے چھلکوں کے بھی بے پناہ فوائد  ہیں۔
سیدتی میگزین میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں  انار کے چھلکوں کے فوائد کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

انار کے ابلے ہوئے چھلکوں کے فوائد

تحقیق کے مطابق انار کے چھلکوں کو پانی میں ابال کر پینے سے جسم کے لیے صحت کے کئی اہم فوائد حاصل ہوتے ہیں، چند نمایاں فوائد یہ  ہیں۔
امراض قلب کی روک تھام: انار کے چھلکے میں وافر مقدار میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ انفیکشن اور قلبی بیماریوں سے لڑنے میں مدد کرتے ہیں۔
عمل انہضام کو بہتر کرنا: انار کے ابلے ہوئے چھلکے ہاضمہ کے نظام اور آنتوں کے لیے سوزش کے خلاف خصوصیات رکھتے ہیں۔
منہ اور دانتوں کی صحت کے لیے مفید: انار کے چھلکے کا ایک فائدہ یہ ہے دانتوں کے خراب ہونے اور منہ میں نقصان دہ بیکٹیریا سے لڑنے میں جسم کی مدد کرتے ہیں۔
پیٹ کے لیے کے فوائد: انار  کا خشک چھلکا اگر کوٹ کر ابالا جائے اوراس کا پاؤڈ ربنا کر کھایا جائے تو یہ نظام انہضام  کو بہتر بنانے میں معاون ہے۔
جلد کے لیے مفید: انار کا پھل اور اس میں شامل غذائی اجزا خاص طور پر اس کے چھلکے انسانی جلد کے لیےایک خاص قدرتی تحفہ ہیں۔
کینسر کے ٹیومر کا مقابلہ کرنے میں مددگار: چونکہ اس میں اینٹی آکسیڈینٹ وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں، اس لیے انار کے چھلنے سے پیٹ کے افعال میں اضافہ ہوتا ہے اور اس سے متعلقہ متعدد کینسر بیماریوں سے بچا جاتا ہے، خاص کر پیٹ، بڑی آنت، اور لبلبے کے کینسر سے۔
نوٹ: ماہرین نے اس کے ساتھ خبردار کیا کہ انار کے استعمال سے پہلے اگر کسی قسم کی الرجی ہے تو اس کے استعمال سے پہلے کسی ماہر سے رجوع کرنا چاہیے۔

شیئر: