Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیٹے کی بیماری نے ماں کو کامیاب تاجر بنا دیا 

بیٹے کو جلد کی بیماری تھی آرگینک صابن متعارف کرایا جو مقبول ہوگیا( فوٹو سیدتی)
سعودی خاتون صبیحہ السویج بیمار بیٹے کی تیمار داری کرتے کرتے کامیاب تاجر بن گئی ہیں۔
ایم بی سی چینل کے سپیشل پروگرام ’صباح الخیر یاعرب‘ (صبح بخیر اے عربوں) میں صبحیہ السویج نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیٹا بیمار اور جلد کی بیماری میں مبتلا تھا۔ اسے عام صابن اور مختلف قسم کی کریموں سے الرجی تھی۔
امریکہ میں قیام کے دوران میرے علم میں ایک آرگینک صابن سامنے آیا اس خیال کے آتے ہی یہ سوچاکہ کیوں نہ اس قسم کا صابن مملکت میں متعارف کرایا جائے پھر صابن کی تیاری کے لیے کورس کیا اور مملکت واپسی کے وقت سامان خریدا اور اس کے ذریعے آرگینک صابن تیار کیا۔
یہ صابن کیمیکل اور فلیور سے مکمل طور پر صاف ہے۔ اس کے استعمال سے میرے بیٹے کو کسی قسم کی کوئی الرجی نہیں ہوئی۔ 
صبحیہ السویج کا کہنا ہے کہ بعد ازاں یہ صابن زیادہ بڑے پیمانے پر تیار کرنا شروع کردیا جو بھی استعمال کرتا اسے یہ صابن پسند آتا اور یہ مقبول ہوتا چلا گیا۔
سعودی خاتون کا کہنا ہے کہ میں نے کئی نمائشوں میں حصہ لیا ہے۔ سعودی عرب کی قومی کمپنیوں، سیاحتی اداروں اور دستکاری والے اداروں کو صابن کا آئیڈیا اچھا لگا۔ سب نے حوصلہ افزائی کی اب میں نے آرگینک صابن کی فیکٹری  بنا لی ہے اور بڑے پیمانے پر یہ کاروبار کر رہی ہوں۔

شیئر: