Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں جنگ بندی کے فارمولے پر امارات کا خیر مقدم

’امارات یمن میں قیام امن کے لیے سعودی عرب کے اقدام میں مکمل طور پر ساتھ ہے‘ (فوٹو: العربیہ)
متحدہ عرب امارات نے یمن میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب کی طرف سے پیش کردہ امن منصوبے کا خیر مقدم کیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے کہاہے کہ ’برادر ملک سعودی عرب کی وزارت خارجہ کا یمن میں جنگ بندی سے متعلق اعلان یمنی بحران کے حل کے لیے ہونے والی سیاسی کوششوں کو آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا‘۔
انہوں نے کہا ہے  کہ ’متحدہ عرب امارات یمن میں قیام امن کے لیے سعودی عرب کے اقدام میں مکمل طور پر ساتھ ہے‘۔
 ان کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب کی طرف سے جنگ بندی کا اعلان تنازع کے سیاسی حل کا بہترین اور قیمتی موقع ہے‘۔
انہوں نے عالمی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ سعودی عرب کے یمن میں جنگ بندی سے متعلق اعلان کے بعد تمام فریقوں کو اس پرعمل درآمد کے لیے تیار کریں۔
 

شیئر: