Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر حج کا زائرین کے استقبالیہ سینٹرز کا دورہ

ستقبالیہ مراکز میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے( فوٹو العربیہ)
سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عصام سعید نے منگل کو مسجد الحرام کے نمازیوں اور عمرہ زائرین کے استقبالیہ سینٹرز کا دورہ کیا ہے۔
نائب وزیر ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط اور مقدس مساجد سیکیورٹی فورس کے کمانڈر بھی ہمراہ تھے۔
العربیہ کے مطابق نائب وزیر ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط نے کہا کہ یہ دورہ وزارت کے ماتحت سکیموں کی نگرانی پروگرام کا حصہ ہے۔ اس کا ایک مقصد ستقبالیہ مراکز میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائے رکھنا بھی ہے۔ رمضان سے قبل یہ اس کی تیاروں کا ایک حصہ ہے۔ 

مسجد الحرام اور اس کے اطراف 3 استقبالیہ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔(فوٹو العربیہ)

وزیر حج نے وزارت کے تمام اہلکاروں سے کہا کہ وہ زائرین کو اعلی اور معیاری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں اور اس حوالے سے اعلی قیادت کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں۔ 
مسجد الحرام اور اس کے اطراف 3 استقبالیہ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ جہاں یومیہ ایک لاکھ زائرین کے جمع ہونے کی گنجائش ہے۔ عمرہ پروگرام کھلنے کے بعد سے اب تک اعتمرنا ایپ کے ذریعے ایک کروڑ افراد عمرہ کرچکے ہیں۔ 

شیئر: