Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی: بارہ ممالک کے شہریوں کو قرنطینہ کی پابندی سے استثنی

بارہ ملکوں میں سعودی عر ب کے شہری اور مقیمین شامل ہیں( فائل فوٹو اے ایف پی)
ابوظبی محکمہ ثقافت و سیاحت نے سعودی عرب سمیت بارہ ممالک کے شہریوں کو قرنطینہ کی پابندی سے استثنی دیا ہے۔
ابوظبی آنے والے مسافروں کے حوالے سے ’گرین لسٹ‘ اپ ڈیٹ کی گئی ہے۔ اس کے مطابق بارہ ملکوں کے مسافروں سے ابوظبی پہنچنے پر صرف پی سی آر ٹیسٹ لیا جائے گا۔
الامارات الیوم کے مطابق جن بارہ ملکوں کے نام نئی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں ان میں آسٹریلیا، سعودی عرب، چینِ، مراکش، آئس لینڈ، برونائی، بھوٹان، گرین لینڈ، سنگاپور، ماریشس، نیوزی لینڈ اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔
ابوظبی نے نہ صرف یہ کہ ان بارہ ملکوں کے شہریوں کو قرنطینہ سے استثنی دیا ہے بلکہ ان ملکوں سے آنے والے کسی بھی ملک کے باشندوں کو بھی استثنی میں شامل کیا ہے۔

شیئر: