Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زرداری دامادوں کی یونین کے چیئرمین اور میں جنرل سیکریٹری ہوں: کیپٹن صفدر

کیپٹن صفدر نے کہا کہ وہ بلاول بھٹو کو بھائی سمجھتے ہیں اور ان کے والد آصف زرداری کی بہت عزت کرتے ہیں (فائل فوٹو)
سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کے داماد آصف زرداری دامادوں کی یونین کے تاحیات چیئرمین ہیں۔
لاہور میں نیب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن صفدر نے کہا کہ وہ بلاول بھٹو کو بھائی سمجھتے ہیں اور ان کے والد آصف زرداری کی بہت عزت کرتے ہیں آخر کار وہ دامادوں کی یونین کے چیئرمین ہیں اور وہ اس کے جنرل سیکرٹری ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ’میں بلاول بھٹو کا بھائی کی طرح احترام کرتا ہوں،کسی کے خلاف بیان نہیں دو ں گا۔‘
انہوں نے اس موقع پر بلاول بھٹو زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔
ٹویٹر پر ان کی ویڈیو وائرل ہو گئی اور کچھ دیر بعد صحافیوں نے مریم نواز سے بھی اس بیان پر ردعمل مانگا تو وہ بے اختیار ہنس دیں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے جماعت بنائی ہے انہیں کہیں کہ وہ اسے الیکشن کمیشن کے ساتھ رجسٹر کروائیں تاکہ لوگوں کو پتا تو چلے۔
ان سے کہا گیا کہ یہاں بھی چئیرمین شپ پیپلز پارٹی کو مل گئی ہے تو مریم نوازنے مسکراتے ہوئے جواب دیا  کہ’ اس والی چیئرمین شپ میں عمر کا بھی عمل دخل ہوتا ہے۔‘

شیئر: