Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مجھے کورونا ہے، ’عدالت جلدی سے میرا بیان ریکارڈ کرے‘

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جمعہ کے روز اس وقت کھلبلی مچ گئی جب کورونا وائرس کے ایک مریض احتساب عدالت کے جج اعظم خان کے سامنے بطور گواہ پیش ہو گئے۔
اس وقت عدالت میں مضاربہ سکینڈل سے منسلک عبدالرحمان غازی کیس کی سماعت ہو رہی تھی۔

 

سماعت کے دوران نیب کے گواہ امیر حیدر ملک روسٹرم پر آئے اور کہا کہ ’مجھے کورونا ہے براہ مہربانی جلدی میرا بیان ریکارڈ کریں۔‘
کورونا سے متاثرہ گواہ کے اس انکشاف پر عدالت میں دوڑیں لگ گئیں۔
احتساب عدالت نمبر دو کو فوری طور پر خالی کرا لیا گیا اور جج اعظم خان سمیت وکلا کمرہ عدالت سے نکل گئے۔
اس کے بعد کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کمرہ عدالت میں ہنگامی بنیادوں پر سپرے بھی کیا گیا۔
بعد ازاں کورونا کے مریض نیب گواہ کو فوری طور پر عدالت سے واپس بھیج دیا گیا۔

شیئر: