Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آجر و اجیر کے حقوق کے تحفظ کےلیے وزارت عدل کا ’ناجز‘ پورٹل

پورٹل کے ذریعے کارکن بھی آجر کے خلاف مقدمہ دائر کرسکتے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت عدل نے کارکنوں کے مقدمات کی رجسٹریشن کےلیے ویب سائٹ پر’ناجز‘ پورٹل کی سہولت فراہم کردی ہے۔ پورٹل کے ذریعے آجر واجیر اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے مقدمہ درج کرسکیں گے۔
ویب نیوز اخبار 24 نے وزارت عدل کے ٹوئٹر پرجاری وڈیو کے حوالے سے کہا ہے کہ مملکت میں لیبر لا کے مطابق آجر واجیر کے حقوق کا تحفظ کیاجاتا ہے۔
مملکت میں غیر ملکی کارکن کو بھی یہ حق ہے کہ وہ کسی بھی اختلاف کی صورت میں عدالت سے رجوع کریں اس ضمن میں وزارت عدل نے ’ناجز‘ پورٹل کی خصوصی سہولت فراہم کی ہے جس میں رجسٹریشن کے بعد ’لیبرلا‘ سے متعلق مقدمہ دائر کرنے میں آسانی ہوگی۔
وزارت عدل کی ویب سائٹ پر’ناجز‘ پورٹل میں اکاونٹ بنانے اور لاگ ان کرنے کے بعد فراہم کی جانے والی خدمات میں سے ’القضا‘ کے براوز کو اوپن کیاجائے جس کے بعد ’طلب جدید‘ (نئی درخواست) کے خانے میں مدعی اور مدعی علیہ کے بارے میں معلومات فیڈ کرکے متعلقہ عدالت کا انتخاب کیاجائے۔
ناجز پورٹل پر کمرشل اداروں سے تعلق رکھنے والے کارکن اور گھریلو ملازمین جن میں چوکیدار ، فیملی ڈرائیور، خادمہ اور اسی طرح کا دیگر عملہ بھی شامل ہے اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں۔
واضح رہے وزارت عدل کی جانب سے فراہم کردہ پورٹل کی سہولت آجیر کو بھی حاصل ہے وہ اپنے کسی کارکن کی ایسی خلاف ورزی جو عدالتی دائرہ عمل میں آتی ہو کے بارے میں پورٹل پرمقدمہ درج کرسکتا ہے۔

شیئر: