Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراقی وزیراعظم آئندہ ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے 

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی تھی۔ (فوٹو اخبار 24)
عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی آئندہ ہفتے  سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے انہیں جمعرات کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی تھی۔ 
اخبار 24 کے مطابق عراقی حکومت کے ایک عہدیدار نے بیان میں کہا کہ مصطفی الکاظمی آئندہ ہفتے کے آخر میں ریاض کا سرکاری دورہ کریں گے۔
وہ ولی عہد، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے لیے ریاض پہنچیں گے۔ اس کا بھی امکان ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے بھی ملاقات کریں۔ 
عراقی عہدیدار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم الکاظمی دورہ سعودی عرب کے موقع پر متعدد امور پر سعودی قیادت سے بات چیت کریں گے۔
خصوصا عراق اور سعودی عرب کے تعلقات کو  مضبوط بنانے کے طریقوں، عراق میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری اورعراقی سرزمین سے سعودی عرب کو درپیش خطرات جیسے اہم موضوعات زیر بحث آئیں گے۔
یاد رہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے گزشتہ روزعراقی وزیراعظم کے ساتھ وڈیو مذاکرات کیے تھے۔ فریقین نے تعاون اور یکجہتی بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔
علاوہ ازیں دونوں ملکوں کی دلچسپی کے علاقائی و عالمی حالات حاضرہ پر نکتہ ہائے نظر کا تبادلہ کیا گیا تھا۔

شیئر: