Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈبلیو ایچ او کی غریب ممالک کے لیے ویکسین کی ایک کروڑ خوراکیں فوری عطیے کی اپیل

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ دنیا بھر میں مختلف اقوام میں ویکسین حاصل کرنے کی دوڑ نے کویکس کو ویکیسن کی فراہمی کو متاثر کیا ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
عالمی ادارہ صحت نے ممالک پر زور دیا کہ وہ غریب اقوام کو ویکسین کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کویکس کو فوری طور پر ایک کروڑ ویکسین کی خوراکیں عطیہ کر دیں۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم نے جمعے کو پریس کانفرنس میں کہا کہ غریب اقوام کو ویکسین کی فراہمی کے لیے عالمی ادارہ صحت کو ہنگامی بنیادوں پر ایک کروڑ ویکسین کی خوراکوں کی ضرورت ہے۔
انہوں نے ممالک پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر کورونا ویکسین کی ایک کروڑ خوراکیں کویکس کو دیں تاکہ 2021 کے پہلے 100 دنوں کے اندر دنیا کا ہر ملک ویکسینیشن مہم کا آغاز کر سکیں۔

 

انہوں نے نشاندہی کی کہ ابھی تک دنیا کے 36 ممالک کو کورونا ویکسین کی ایک خواراک بھی نہیں ملی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان میں سے 16 ممالک کو کویکس کے تحت آئندہ 15 دنوں کے اندر ویکسین کی فراہمی کا پروگرام ہے۔
ٹیڈروس ادھانوم نے کہا کہ باقی 20 ممالک ویکسین سے محروم رہیں گے۔   
’2021 کے پہلے 100 دنوں کے اندر دنیا کے ہر ملک میں ویکسینیشن مہم کا آغاز یک قابل حل مسئلہ ہے۔ کویکس کو اس وقت فوری طور پر ایک کروڑ ویکسین کی خواراکوں کی ضرورت ہے تاکہ یہ 20 ممالک اگلے چند دن کے اندر اپنے عمر رسیدہ افراد اور ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگانا شروع کر دیں۔‘
عالمی ادارہ صحت کی کویکس ویکسین شیئرنگ سکیم اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے کہ دنیا کے 92 غریب ممالک کی کورونا ویکسین تک رسائی ہو اور اس کی قیمت ڈونرز ادا کریں۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ دنیا بھر میں مختلف اقوام میں ویکسین حاصل کرنے کی دوڑ نے کویکس کو ویکسین کی فراہمی کو متاثر کیا ہے۔
انہوں نے ان ممالک پر جو کہ ویکسین فراہم کرنے کی پوزیشن میں ہے پر زور دیا کہ وہ ویکسین کی خواراکیں کویکس کو عطیہ کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ایک کروڑ خوراکیں بہت زیادہ نہیں ہے اور یہ کافی بھی نہیں لیکن یہ ایک شروعات ہے۔‘

شیئر: