Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں رمضان کے دوران سکول ٹائمنگ کم ہوں گے

محکمہ تعلیم نے رمضان کے دوران سکول ٹائمنگ کا شیڈول جاری کیا ہے۔(فوٹو گلف نیوز)
متحدہ عرب امارات میں رمضان کے دوران دوسری اور تیسری کلاس کے طلبہ کے لیے تعلیم کا دورانیہ چار گھنٹے ہوگا جبکہ پہلی کے طلبہ کی کلاسیں صرف تین گھنٹے تک چلیں گی۔
نرسری کے طلبہ کے لیے دو گھنٹے اور پورے ملک میں سرکاری سکولوں کے طلبہ کے لیے بھی تعلیم کا دورانیہ یہی ہوگا۔ 
الامارات الیوم کے مطابق محکمہ تعلیم نے بیان میں طلبہ، سرپرستوں اور تعلیمی اداروں کے درمیان یکجہتی پر زور دیا اور کہا کہ تعلیمی دورانیے کی پابندی اور رمضان کے دوران غیر نصابی سرگرمیاں معطل کردی جائیں۔
محکمہ تعلیم نے رمضان کے دوران سکول ٹائمنگ کا شیڈول بھی جاری کیا ہے۔
علاوہ ازیں ابو ظبی میں نجی تعلیمی ادارے سکول ٹائمنگ کم کر کے پانچ گھنٹے کریں گے۔
ابوظبی کے ایجوکیشن اینڈ نالج ڈیپارٹمنٹ نے ایک بیان میں کہا کہ رمضان کے دوران سکولوں کی ٹائمنگ کے حوالسے سے ہدایت نامہ بھیجا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ سکول صبح نو بجکر تیس منٹ سے پہلے شروع نہیں ہوسکتے، اسی حساب سے انہیں ٹائمنگ مقرر کرنا ہوگی۔

شیئر: