Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب دنیا میں فضائی پروازوں کے مصروف ترین روٹس کون سے ہیں؟

مارچ کے مہینے میں قطر ایئر ویز دنیا بھر میں سب سے بڑی ایئر لائن رہی ہے۔ فوٹو عرب نیوز
عرب ممالک میں فضائی پروازوں کے روٹس کا جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں سعودی عرب اور مصر کے درمیان فضائی راستہ ائیر لائنز کے لیے مصروف ترین ہے۔
عرب نیوز کے مطابق رواں ماہ کے دوران قاہرہ اور جدہ کے درمیان چلنے والی پروازوں کی تقریباً 67 ہزار سیٹیں مسافروں نے بک کروائیں، جبکہ قاہرہ سے ریاض کے فضائی سفر کے لیے 53 ہزار 800 سیٹوں کی بکنگ کی گئی تھی۔
فلائٹ انٹیلی جنس کمپنی او اے جی کے ڈیٹا کے مطابق مشرق وسطیٰ میں بحرین اور دبئی کے درمیان کا فلائٹ روٹ مصروف ترین رہا ہے۔ مارچ کے مہینے میں اس روٹ پر فلائٹ کی 80 ہزار 468 سیٹیں بک کروائی گئیں۔
عرب ممالک میں فضائی سفر کورونا کی عالمی وبا سے متاثر ہونے کے بعد ابھی تک مکمل طور بحال نہیں ہو سکا ہے۔
کورونا کے باعث محدود روٹس پر چلنے والی خلیجی ایئر لائنز شدید متاثر ہوئی ہیں جو صرف داخلی پروازوں کی سہولت مہیا کرتی ہیں۔
مشرق وسطیٰ کی ایئر لائنز کا انحصار براعظموں کے درمیان کنیکٹنگ فلائٹس پر رہتا ہو جو کورونا کے باعث عائد کی گئی پابندیوں سے شدید متاثر ہوا ہے۔
او اے جی کے ترجمان جون گرانٹ نے عرب نیوز کو بتایا کہ خطے میں چلنے والی بڑی ایئر لائنز کورونا کے بعد بھی مناسب کارکردگی دکھا رہی ہیں۔
اے او جی کی رپورٹ کے مطابق مارچ کے مہینے میں قطر ایئر ویز کے ’اویلبل سیٹ کلو میٹر‘ 2.6 ارب کے قریب ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ ان اعداد و شمار کے مطابق مارچ کے مہینے میں قطر ایئر ویز دنیا بھر میں سب سے بڑی ایئر لائن رہی ہے۔

مارچ میں سعودی عرب اور مصر کے درمیان فضائی راستہ مصروف ترین رہا۔ فوٹو عرب نیوز

اویلبل سیٹ کلو میٹر کی اصطلاح کسی بھی ایئر لائن کی قابلیت کا اندازہ لگانے کے لیے استعمال ہوتی ہے کہ اس میں مسافروں کو لے جانے کی کتنی گنجائش ہے۔
دبئی کی ایمریٹس ایئرلائن کے ’اویلبل سیٹ کلو میٹر‘ 2.1 ارب یکارڈ ہونے کے بعد یہ دوسرے نمبر پر رہی ہے۔ جبکہ اتحاد ایئر لائن کے ’اویلبل سیٹ کلو میٹر‘ 75 کروڑ 80 لاکھ ریکارڈ ہونے کے بعد اس کا شمار تیسری بڑی ایئر لائن میں ہوتا ہے۔
او اے جی کے ترجمان جون گرانٹ کا کہنا ہے کہ کورنا کے دوران اکثر بڑی ایئرلائز کارگو آپریشنز کے باعث منافع کمانے میں کامیاب رہی ہیں۔

شیئر: