Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں پٹرول اور ڈیزل کے نرخ پھر بڑھ گئے

مارچ میں بھی پٹرول اور ڈیزل کے نرخ بڑھائے گئے تھے۔( فوٹو گلف نیوز)
متحدہ عرب امارات نے اپریل 2021 کے لیے پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں کا اعلان کیا ہے۔ مارچ میں نرخ بڑھائے گئے تھے۔ اپریل میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق پٹرول تقسیم کرنے والی کمپنیوں نے اپنی ویب سائٹس پر نئے نرخ جاری کیے ہیں۔
سپر 98 ، 95 اور آئی پلس 91 میں 16 اور 17 فلس فی لٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 
 سپر 98 ایک لٹر 2.12 درہم کے بجائے اب 2.29 درہم میں دستیاب ہوگا۔ فی لٹر 17 فلس کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 
95 خصوصی کی قیمت 2.01 درہم کے بجائے اب 2.17 درہم میں ملے گا۔ اس میں 16 فلس کا اضافہ ہوا ہے۔ 
آئی پلس 91 کی قیمت 1.93 درہم  سے بڑھا کر 2.15 درہم کی گئی ہے۔
ایک لٹر ڈیزل یکم اپریل سے 2.15 درہم کے بجائے اب 2.22 درہم میں دستیاب ہوگا۔
امارات میں پٹرول کے نرخ اپریل 2020 سے فروری 2021 گیارہ ماہ تک مستحکم رہے تھے۔ مارچ میں پہلی بار اضافہ کیا گیا اور اب اپریل کے لیے بھی  پٹرول اور ڈیزل کے نرخ بڑھا دیے گئے۔

شیئر: