Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلم ’دنگل‘ کی فاطمہ ثنا شیخ کورونا کا شکار، خود کو قرنطینہ کر لیا

فلم دنگل کی اداکارہ نے انسٹاگرام پر کورونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی
بالی وڈ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کورونا کی تیسری لہر کے دوران وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔
مشہور فلم ’دنگل‘ کی سٹار اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔
فاطمہ ثنا نے انسٹاگرام پر لکھا کہ انہوں نے تمام احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔
اداکارہ نے انسٹا سٹوری پر پوسٹ کیا کہ ان کا کورنا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور تمام احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے گھر میں ہی خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

فاطمہ شیخ مشہور ہدایتکار کرن جوہر کی فلم سیریز ’عجیب داستان‘ میں نظر آئیں گی، جو رواں سال اپریل میں نیٹ فلکس پر نشر کی جائے گی۔
گزشتہ ہفتے بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ترجمان نے اداکار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ عامر خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔
عامر خان کے ترجمان نے اداکار کے ساتھ رابطے میں رہنے والوں سے درخواست کی تھی کہ وہ بھی احتیاطی تدبیر کے طور پر اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں۔
خیال رہے کہ امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، رنبیر کپور، ایشوریہ رائے، ارجن کپور، ملائکہ اروڑا سمیت بالی وڈ کی نامور شخصیات کورونا وائرس کا شکار ہو چکی ہیں۔

شیئر: