Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے دو ہزار 289 نئے کیسز

مجموعی متاثرین کی تعداد 4 لاکھ 59 ہزار 360 ہوگئی ہے (فائل فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات میں منگل کو پچھلے 24 گھنٹے میں کورونا کے دو ہزار 289 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
نئے مریض مختلف قومیتوں سے ہیں، ان سب کی حالت مستحکم ہے اور ان کو ضروری علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔۔ وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد 4 لاکھ 59 ہزار 360 ہوگئی ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران جدید طبی تشخیصی آلات کی مدد سے مزید 2 لاکھ 23 ہزار799 ٹیسٹ کیے گئے۔ 
 وبا سے متاثرہ افراد میں سے مزید دو ہزار 422 مکمل صحت یاب ہوگئے۔ جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4 لاکھ 43 ہزار 153 ہوگئی ہے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے مزید چھ چل بسے۔ وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار 492 ہوگئی ہے۔
 وزارت نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے۔
علاوہ ازیں وزارت صحت کے مطابق منگل کو پچھلے 24 گھنٹے کے دوران مزید 86 ہزار 942 افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی ہے۔ اب تک مجموعی طور پر 82 لاکھ 20 ہزار 783 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

شیئر: