Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا وائرس، مزید نو مساجد عارضی طور پر بند

گزشتہ 51 دنوں کے دوران 405 مساجد بند کی گئی ہیں (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے کہا ہے کہ منگل کو مملکت کے سات علاقوں میں نو نمازیوں کے کورونا میں مبتلا ہونے پر نو 9 مساجد عارضی طور پر بند کی گئی ہیں۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت اسلامی امور نے بیان میں کہا کہ گزشتہ 51 دنوں کے دوران 405 مساجد بند کی گئی ہیں ان میں سے 382 کو سینیٹائزنگ اور صحت و سلامتی کےانتظامات مکمل ہونے پر دوبارہ کھولا گیا ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ منگل کو بند کی جانے والی مساجد کا تعلق مکہ مکرمہ، باحہ، الشرقیہ، حدود شمالیہ، قصیم، ریاض اور عسیر ریجنوں سے ہے۔ 
بیان میں وزارت نے کہا کہ منگل کو تبوک ریجن میں ایک مسجد بحال کی گئی جہاں سینیٹائزنگ اور نمازیوں کی صحت و سلامتی کے انتظامات مکمل ہوگئے تھے۔ 
وزارت اسلامی امور نے نمازیوں اور مساجد کے منتظمین کو ہدایت کی کہ وہ عبادت کے لیے مساجد آنے والوں کی صحت وسلامتی کی خاطر کورونا ایس او پیز کی سختی سے پابندی کریں۔ 

شیئر: