Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا وائرس، مزید گیارہ مساجد عارضی طور پر بند

بدھ کو سینیٹائزنگ کے بعد 14 مساجد دوبارہ کھولی گئی ہیں۔( فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے مملکت کے چھ علاقوں میں گیارہ نمازیوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہوجانے پر گیارہ مساجد عارضی طور پر بند کی ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت اسلامی امور نے بیان میں کہا کہ تین مساجد ریاض اور مکہ مکرمہ میں، دو مشرقی ریجن جبکہ ایک، ایک قصیم، حدود شمالیہ اور الجوف میں بند کی گئی ہے۔
ریاض اور مکہ میں تین، تین نمازی، مشرقی ریجن میں دو اور باقی قصیم، حدود شمالیہ اور الجوف میں ایک، ایک نمازی کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے۔
وزارت اسلامی امور نے بتایا کہ بدھ کو 14 مساجد دوبارہ کھولی گئی ہیں۔ ان میں سے 6 کا تعلق مکہ مکرمہ ریجن اور تین، تین کا ریاض اور حدود شمالیہ ریجنوں سے ہے۔
علاوہ ازیں الشرقیہ اور قصیم میں بھی ایک، ایک مسجد بحال کی گئی ہے۔ تمام مساجد میں سینیٹائزنگ اور صحت و سلامتی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے تھے۔
گزشتہ 52 روز کے دوران 416 مساجد بند کی گئیں- ان میں سے 396 کو سینیٹائزنگ کے بعد دوبارہ کھولا جا چکا ہے۔

شیئر: