Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور: ماسک نہ پہننے پر دو دنوں میں 19 ہزار سے زیادہ چالان

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتیں صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں۔ (فوٹو اے ایف پی)
صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں گزشتہ دو دنوں کے دوران ماسک پہننے کی پابندی نہ کرنے پر 19 ہزار 499 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو چالان جاری کیے گئے ہیں۔
سٹی ٹریفک آفیسر سید حماد عابد کے مطابق کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر  19 ہزار 499 گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹس جاری کیے گئے ہیں، جبکہ 11 مقدمات بھی درج کیے ہیں۔
اس کے علاوہ 50 فیصد سے زائد سواریاں بٹھانے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 177 گاڑیاں بھی بند کی گئی ہیں۔
گاڑی میں دو یا زیادہ افراد کے سوار ہونے کی صورت میں ماسک پہننا لازمی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا، جبکہ موٹر سائیکل پر جانے والے اکیلے فرد کے لیے ماسک پہننا لازمی نہیں ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 98 افراد ہلاک

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 98 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جمعرات کو جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں صوبہ پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں ہوئی ہیں۔
این سی او سی کے مطابق بدھ کے روز ملک بھر میں مزید چار ہزار 974 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 53 ہزار 127ہو گئی ہے۔ 
گزشتہ روز ملک بھر میں 50 ہزار 55 ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں سے 4 ہزار 974 مثبت آئے ہیں۔
پنجاب میں کورونا ایکٹو کیسز کی تعداد 22 ہزار 624، سندھ میں 9 ہزار 634، خیبر پختونخوا میں 8 ہزار 627، بلوچستان میں 367، گلگت بلتستان میں 312، اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 882 افراد کورونا سے متاثر ہیں۔
جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا ایکٹو کیسز کی تعداد سات ہزار 564 ہے۔

بدھ کو ملک بھر میں 50 ہزار 55 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4 ہزار 974 مثبت آئے ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)

پاکستان میں اب تک چھ لاکھ 72 ہزار 931 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں، جبکہ چھ لاکھ پانچ ہزار 274 صحتیاب ہوئے ہیں۔
دوسری جانب کورونا کے پھیلاؤ پر قابو پانے کی غرض سے احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں۔
صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں گزشتہ دو دنوں کے دوران ماسک پہننے کی پابندی نہ کرنے پر 19 ہزار 499 گاڑیوں اور موٹر سائیکل سوار کو چالان جاری کیے گئے ہیں۔
سٹی ٹریفک آفیسر سید حماد عابد کے مطابق کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر  19 ہزار 499 گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹس جاری کیے گئے ہیں، جبکہ 11 مقدمات بھی درج کیے ہیں۔
جبکہ 50 فیصد سے زائد سواریاں بٹھانے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 177 گاڑیاں بھی بند کی گئی ہیں۔
گاڑی میں دو یا زیادہ افراد کے سوار ہونے کی صورت میں ماسک پہننا لازمی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا، جبکہ موٹر سائیکل پر جانے والاے اکیلے فرد کے لیے ماسک پہننا لازمی نہیں ہے۔

شیئر: