Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیخ السدیس کا مسجد الحرام کے واقعے پر اظہار ناراضگی

حرم شریف عبادت کے لیے مخصوص ہے ،تعصب پرمبنی نعرے بازی ناقابل قبول ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
ادارہ امور حرمین شریفین کے نگران اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے مسجد الحرام میں ہونے والے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حرم شریف وہ عظیم مقام ہے جو عبادت الٰہی کے لیے مخصوص ہے وہاں تعصب اور تشدد پرمبنی نعرے بازی کرنا ناقابل قبول عمل ہے۔
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق شیخ السدیس نے مزید کہا رب تعالی نے حرم شریف کو عبادت، طواف و حج کے لیے مخصوص کیا ہے یہاں اس قسم کے امور کی قطعی گنجائش نہیں ۔ حرم شریف میں تعصب اور نسل پرستی و پرتشدد نعرے بازی کرنا اس کے تقدس اور عظیم مقام کے منافی عمل ہے۔
خیال رہے جمعرات کی شب قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے حرم مکی الشریف کے دوسری منزل سے ایک شخص کو حراست میں لیا تھا جوہاتھ میں تیز دھار آلہ لے کر بلند آواز میں تعصب پرمبنی جملے بولتا اور نعرے لگاتاجارہا تھا۔
سیکیورٹی اہلکاروں نے ملزم کوحراست میں لے کراسے متعلقہ تھانے پہنچا دیا تھا جہاں اس سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

شیئر: