Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راس الخیمہ کے لیے روسیہ ایئرلائنز کی پروازیں، روسی سیاحوں کی آمد شروع

جمعے کو پہلی افتتاحی پرواز روس کے چوتھے بڑے شہر یکاترنگ برگ سے روانہ ہوئی (فوٹو: وام)
روس کی فضائی کمپنی روسیہ ایرلائنز نے راس الخیمہ کے لیے پروازوں کا آغاز کر دیا ہے جو روایتی طور روسی سیاحوں کے لیے پسندیدہ جگہ ہے۔
عرب نیوز کے مطابق جمعے کو پہلی افتتاحی پرواز روس کے چوتھے بڑے شہر یکاترنگ برگ سے روانہ ہوئی۔
راس الخیمہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ مسافروں کے لیے دارالحکومت ماسکو اور سینٹ پیٹرزبرگ سمیت روس کے بڑے شہروں سے ہفتہ وار پروازیں کی سروس شروع کی گئی ہے۔

 

اس کے علاوہ یہ سروس روس کے دیگر شہروں قازان، سمارا، یکاترنگ برگ، نیزنی نوؤگوروڈ، پرما، اوفا اور روستو اون ڈو کے لیے بھی شروع کی گئی ہے۔
راس الخیمہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے چیئرمین سلیم بن سلطان القاسمی کا کہنا ہے کہ ’اس نئی سروس سے روسی سیاحوں کی بڑی تعداد کو راس الخیمہ کی منفرد جگہیں دیکھنے کا موقع ملے گا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’روس کا متحدہ عرب امارات کی سیاحت میں اہم کردار ہے اور دونوں ممالک کی ترقی میں کاروبار بھی ایک ضروری جزو ہے۔‘

شیئر: