Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اٹلی کے لیجنڈ فن کار کا سعودی عرب میں کنسرٹ

’توقع ہے کہ کنسرٹ میں مقامی سطح پر سعودی شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی‘ ( فوٹو: العربیہ)
اوپیرا لینجڈ فنکار آندریا بوسیلی 8 اپریل کو سعودی عرب کے شہر العلا کے تاریخی مقام الحجر میں کنسرٹ کریں گے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبد اللہ بن فرحان نے انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ اطالوی اوپیرا گلوکارہ آندریا بوسیلی العلا گورنری میں کنسرٹ کو دوبارہ زندہ کریں گے۔ انہوں‌ نے بوسیلی کی تصاویر بھی شیئرکی ہیں۔
ایک اطالوی گلو کار کی سعودی عرب میں کسی کنسرٹ میں شرکت، کرونا وبا کی وجہ سے عائد پابندیوں میں نرمی کے بعد اہم پیش رفت ہے۔
اس سے سعودی عرب کے شہریوں کو مغربی موسیقی سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔
توقع ہے کہ اس کنسرٹ میں مقامی سطح پر سعودی شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔
خیال رہے کہ بوسیلی نابینا فن کار ہیں۔ وہ گزشتہ سال جنوری میں طنطورہ سرما سیزن میں بھی اپنے موسیقی کے جوہر دکھا چکے ہیں۔
 

شیئر: