Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ حمزہ کے متعلق کسی بھی قسم کا مواد شائع کرنے پر پابندی

’پراسیکیوشن کو کسی بھی زیر تفتیش کیس کے متعلق میڈیا میں مواد شائع کرنے پر پابندی لگانے کا اختیار ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
اردنی پبلک پراسیکیوٹر ڈاکٹر حسن العبد اللات نے شہزادہ حمزہ کیس کے متعلق کوئی بھی مواد شائع کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔
اردن کی سرکاری نیوز ایجنسی بترا کے مطابق آج منگل کو پبلک پراسیکیوشن نے اعلامیہ جاری کرکے کہا ہے کہ ’شہزادہ حمزہ کیس کی تفتیش جاری ہے، اس ضمن میں کوئی مواد خواہ وہ تحریری ہو یا مرئی یا سوشل میڈیا پر ہو شائع کرنا منع ہے‘۔
پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’اس فیصلے کی خلاف ورزی پر میڈیا قوانین کے مطابق کارروائی ہوگی، فیصلے کا نفاذ تاحکم ثانی جاری رہے گا‘۔
واضح رہے کہ اردنی قوانین کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کو کسی بھی زیر تفتیش کیس کے متعلق میڈیا میں مواد شائع کرنے پر پابندی لگانے کا اختیار ہے۔

شیئر: