Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ بجلی کے موجودہ نرخوں پر نظرثانی کی جائے‘

کونسل کی مالیاتی کمیٹی کی پیش کردہ سفارشات پرغور کیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی شوریٰ کونسل نے اتھارٹی آف سپینڈنگ ایفیینسسی اینڈ گورنمنٹ پروجیکٹس سے مطالبہ کیا کہ وہ نیشنل سینٹر فار پرفارمنس میزمینٹ کے ساتھ رابطہ کریں تاکہ اخراجات کی کارکردگی کے انڈیکس کو حکومتی اداروں کی کارکردگی میں شامل کیا جا سکے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد الشیخ نے اجلاس کی صدارت کی جس کے دوران ممبران نے کونسل کی مالیاتی کمیٹی کی پیش کردہ سفارشات پر غور کیا۔
کونسل نے اتھارٹی سے کہا کہ وہ اس ضمن میں ایک  مکمل جائزہ تیار کرے اور تمام منصوبوں میں موثر سرکاری اخراجات کو یقینی بنانے کے لیے تمام خامیوں کی نشاندہی کرے۔
سعودی شوریٰ کونسل نے اپنی مختلف کمیٹیوں کے ذریعے پیش کردہ کئی دیگر امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
شوریٰ کے ایک ممبر نے بجلی اور کو جنریشن ریگولیٹری اتھارٹی پر زور دیا کہ وہ صارفین کی شکایات کو دور کرنے کے لیے ایک موثر طریقۂ کار وضع کرے تاکہ وہ اپنے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔
سا میہ بخاری نے اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ ’بجلی کے موجودہ نرخوں پر نظرثانی کی جائے جس میں صحت کے جاری بحران سے پیدا ہونے والی مشکلات کو مدنظر رکھا جائے‘۔
انہوں نے اتھارٹی سے ورک فورس سیکٹر میں خواتین کی تعداد بڑھانے کے لیے اقدامات کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

شیئر: