Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں متعدد وارداتوں میں ملوث گاڑیاں شامی چور گرفتار

’پولیس نے ملوث شخص کی تلاش کے لیے کمیٹی تیار کی جس نے جلد سے اسے قابو کرلیا ‘ (فوٹو: سبق)
جدہ پولیس نے متعدد گاڑیاں اور اس میں قیمتی سامان چوری کرنے والے شامی تارک وطن کو گرفتار کرلیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدہ شخص عمر کی تیسری دہائی میں ہے‘۔
’اس نے ایک ہی طرز واردات پر شہر کے متعدد محلوں سے گاڑیاں چوری کی ہیں جبکہ دیگر گاڑیوں میں سے قیمتی سامان نکال لیا ہے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’متعدد علاقوں کے تھانوں کو گاڑیاں چوری ہونے یا پھر شیشہ توڑ کر اندر سے قیمتی سامان نکالنے کی وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں‘۔
’پولیس نے تمام وارداتوں کا گہرائی سے جائزہ لینے کے بعد معلوم کرلیا کہ ان تمام واقعات کے پیچھے ایک ہی شخص یا گروہ ہے‘۔
’پولیس نے ملوث شخص یا افراد کی تلاش کے لیے کمیٹی تیار کی جس نے جلد سے اسے قابو کرلیا ‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدہ شخص سے تفتیش جاری ہے ، ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔

شیئر: