Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کان کے اندرونی انفیکشن کی تشخیص کیسے ممکن ہے؟

کان کے اندرونی حصوں میں انفیکشن یا جلن زیادہ تر وائرس یا بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتی ہے۔
سیدتی میگزین میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق کان کے اندرونی حصے میں انفیکشن کی علامات میں سماعت میں کمی، کان میں درد، چکر آنا، متلی، توازن یا چلنے پھرنے میں مشکل شامل ہیں۔

کان کے اندرونی انفیکشن کی وجوہات

کان، ناک، گلے کی ماہر ڈاکٹر سمیہ الطوالبہ کے مطابق کان کے اندرونی انفیکشن کے یہ عوامل ہوسکتے ہیں۔
1۔ سر میں بیکٹیریل انفیکشن ہونا اور اس کے بعد یہ اندرونی کان میں منتقل ہوتا ہے۔
2۔ مریض کو بار بار زکام آنا، سانس لینے میں تکلیف ہونا۔
3۔ کان کے اندرونی حصے میں انفیکشن۔
ڈاکٹر سے معائنہ کروانا یہ جاننے کا واحد راستہ ہے کہ آیا کان کے اندرونی حصے میں انفیکشن ہے یا کانوں کا کوئی دوسرا مسئلہ ہے، خاص طور پر اگر کان میں انفیکشن کی علامات ہیں۔ کان کی تکلیف، متلی، الٹی، چکر آنا، کانوں میں گھنٹی بجنا، توازن یا چلنے میں دشواری یا سماعت میں کمی کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
ڈاکٹر کان کو ایک آلے کے ذریعے دیکھے گا جسے آٹوسکوپ کہتے ہیں جو کان کے اندر دیکھنے میں مدد کرتا ہے۔ اس آلے کی مدد سے یہ دیکھا جائے گا کہ کان کے اندر سرخی ہے یا سوجن ہے۔ 
کان کے اندرونی انفیکشن کی علامات میں چکر آنا بھی شامل ہے لیکن ڈاکٹر ان شرائط کو بھی مدنظر رکھتا ہے جس کی وجہ سے علامات پیدا ہوسکتی ہیں جیسے سر میں چوٹ، دل کی بیماری، فالج، دوائی کے مضر اثرات، اضطراب اور اعصابی عوارض وغیرہ۔

کان کے اندرونی حصوں میں انفیکشن یا جلن زیادہ تر وائرس یا بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتی ہے۔ فوٹو: ان سپلیش

زیادہ تر انفیکشن کان کے درمیانی حصے میں ہوتے ہیں۔
درمیانی حصے کے انفیکشن عام طور پر اوپری سانس کی نالی کے انفیکشن (نزلے) کے ساتھ وابستہ ہوتے ہیں، اور یہ کسی وائرس یا بیکٹیریا کی وجہ سے ہوسکتے ہیں۔ بچوں میں یہ زیادہ عام ہے۔
اس کی علامات کان کے اندرونی انفیکشن سے قدرے مختلف ہیں، کیونکہ اوٹائٹس (کان کے درمیانی حصے کا انفیکشن) کی علامات میں کان میں درد، بخار، اور کان کی رطوبت شامل ہیں۔
اوٹائٹس کے ذریعے سماعت کے نقصان کا مشاہدہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں