Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

50 سال سے زیادہ عمر کے ورکرز کے لیے کم سے کم اُجرت نافذ

چار ہزار ریال سے کم تنخواہ پانے والے سعودی ورکرز کو سعودی نیشنلائزیشن پروگرام کے تحت نصف ورکر شمار کیا جائے گا (فائل فوٹو)
سعودی عرب کی جنرل آرگنائزیشن فار سوشل انشورنس نے 50 سال سے زیادہ عمر کے ورکرز کے لیے نئی اجرت کا نفاذ کر دیا ہے۔
الاقتصادیہ کے مطابق گذشتہ برس نومبر میں اُجرت بڑھانے کا اعلان کیا گیا تھا۔
آجروں سے کہا گیا ہے کہ وہ سعودی ورکرز جو 50 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ہیں، ان کی اجرت بڑھانی چاہیے اور ان کی ماہانہ اجرت کم سے کم چار ہزار ریال کی جائے۔
اس سے پہلے ان کی اُجرت کم سے کم تین ہزار ریال تھی۔
سعودی وزیر افرادی قوت اور سماجی بہبود احمد الراجحی نے گذشتہ برس نومبر میں تمام سعودی ورکرز کی اُجرت بڑھانے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ ’یہ فیصلہ پانچ ماہ بعد نافذالعمل ہوگا۔‘
چار ہزار ریال سے کم تنخواہ پانے والے سعودی ورکرز کو سعودی نیشنلائزیشن پروگرام کے تحت نصف ورکر شمار کیا جائے گا۔

شیئر: