Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیو جدہ سٹریٹ پروجیکٹ کے لئے سعودی فنکارہ کا نیا عزم

میرا مقصد  تھا کہ بےکار گاڑیاں متحرک اور خوبصورت فنون لطیفہ بنیں۔ (فوٹو عرب نیوز)
تجریدی آرٹ کی سعودی فنکارہ شالیمار شربتلی نے بلدیہ جدہ کے ساتھ ایک مخصوص قسم کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق  سعودی فنکارہ نے اپنے ہاتھ سے پینٹ اور کسٹمائزڈ کاریں تیار کرنے کے لئے عالمی سطح پر شہرت حاصل کر رکھی ہے۔
شالیمار شربتلی اب جدہ بلدیہ کے ساتھ مل کر   ایک مخصوص توسیعی ایڈیشن کے لئے گاڑیوں کا ایک نیا سیٹ پینٹ کریں گی۔

مخصوص پینٹنگ سےایک خاص احساس  کو دوبارہ جگانے میں مدد ملے گی۔(فوٹو انسٹاگرام)

موونگ آرٹ سکول کی بانی خاتون شالیمار شربتلی نے اس سے قبل پیرس موٹر شو میں نمائش کے لئے اپنی مرضی کے مطابق پورش911 اور2017 موناکو گراں پری کے لیے'لا تورق' کے نام سے مشہور دونوں گاڑیوں کو اپنے ہاتھوں سے پینٹ کیا۔
پیرس کے لووویر میوزیم میں ان دونوں گاڑیوں کی نمائش بھی 2017 میں موونگ آرٹ نمائش کے طور پر کی گئی تھی۔
اس کے علاوہ اب سعودی عرب میں  شا لیمار شربتلی کو  مخصوص قسم کی پینٹر کے طور پر  سب سے زیادہ جانا جاتا ہے۔ مخصوص پینٹرشالمیار نے گذشتہ برس سعودی عرب کےقومی دن کی تقریبات کے موقع پر اپنے ہاتھ سے متعدد گاڑیاں پینٹ کی تھیں۔
جدہ میں ساحل سمندر پر گاڑی چلاتے ہوئے حادثہ دیکھنے کے بعد شربتلی کو پرانی کاروں کو  ایسے تیار کرنے کی ترغیب ملی۔
شالیمار شربتلی نےعرب نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایسی گاڑیوں کی مخصوص پینٹنگ کرنے کا ان کا مقصد یہ ہے کہ اس سےایک خاص احساس  کو دوبارہ جگانے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ میں آرٹ سے مایوس ہوچکی تھی اس لیے کہ میرے پاس اس کام کے لیے جنون کی کمی تھی لیکن جب میں نے ان کاروں کو پینٹ کرنا شروع کیا  اور کچھ ایسی گاڑیاں جو بے کار سمجھی جاتی تھیں انہیں شاہکار بنا دیا۔

جدہ بلدیہ نے 'یلا جدہ'  کے نام سے مخصوص پلیٹ فارم بھی مہیا کر رکھا ہے۔(فوٹو عرب نیوز)

میرا مقصد  تھا کہ یہ بے کار گاڑیاں متحرک اور خوبصورت فنون لطیفہ بنیں جو ایک نئی زندگی حاصل کرسکیں۔
مجھے امید ہے کہ جب دوسرے لوگ  یہ شاہکار دیکھیں گے تو وہ بھی ویسی ہی خوشی محسوس کریں گے جیسی خوشی میں انھیں پینٹ کرتےہوئے محسوس کر رہی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ میری خواہش ہے کہ متعدد پرانی اورناکارہ گاڑیوں کو رنگین بنائیں اور اپنے اس فن کے ساتھ نیو جدہ پروجیکٹ کی ترقی میں اسے اپنے حصے کے طور پر شامل کریں۔

جب کاروں کو مخصوص پینٹ کرنا شروع کیا تو انہیں شاہکار بنا دیا۔(فوٹو انسٹاگرام)

جدہ بلدیہ کے میئر کے سیکریٹری عایض بن علی محمد الزہرانی نے اس تقریب کے موقع پر بتایا کہ کاروں کی ری سائیکلنگ اور ان کو فنکارانہ شاہکاروں میں بدلنے کے بعد جدہ کے رہائشیوں اور زائرین کے لیے پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ جدہ بلدیہ  نے اس سے قبل 'یلا جدہ'  کے نام سے ایک مخصوص پلیٹ فارم بھی مہیا کر رکھا ہے جس کے تحت جدہ کے خوبصورت مناظر کے لیے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے تمام شعبوں میں جدت پسندوں کو دعوت دی گئی ہے۔
 
 

شیئر: