Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اللہ کا عمران خان پر خاص احسان کہ انہیں ایسی اپوزیشن ملی: شیخ رشید

رشید کا کہنا تھا کہ ’تحریک انصاف اور عمران خان کا بیانیہ ہے کہ ہر چور کا احتساب ہوگا۔‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ یہ خوش نصیبی ہے کہ حکومت کو ایسی ’نالائق‘ اپوزیشن ملی ہے جو آپس میں ہی اپوزیشن کر رہی ہے۔
اتوار کو کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ’اپوزیشن سے متعلق سوالات کا وقت ختم ہوگیا ہے، ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہمیں ایسی نالائق اپوزیشن ملی ہے، یہ اللہ کا عمران خان پر خاص احسان ہے کہ اسے ایسی اپوزیشن ملی جو آپس میں ہی اپوزیشن ہے۔‘
ڈسکہ انتخاب میں شکست کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ’تحریک انصاف اور عمران خان کا بیانیہ ہے کہ ہر چور کا احتساب ہوگا اور اور علی اسجد ملہی نے جتنے ووٹ لیے وہ اس بات کا ثبوت ہیں کہ عمران خان کا بیانیہ ابھی زندہ ہے۔‘

 

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ’ہم مان رہے ہیں کہ ڈسکہ میں ہار کر بھی ہم الیکشن جیتے ہیں کیوں کہ عوام سے پہلے سے بڑی تعداد میں اسجد ملہی کو ووٹ دیے۔‘
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سوئس اکاؤنٹ براڈ شیٹ کمیشن انکوائری نے سوئس اکاؤنٹ کھولنے کے احکامات دیے تھے جس پر کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’براڈ شیٹ انکوائری کمیشن نے  سوئس اکاؤنٹ کھولنے کا حکم ی دیا ہے جس پر کام شروع ہے۔‘
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سوئس اکاؤنٹس میں چھ کروڑ ڈالر ہیں جو قوم کا پیسہ تھا۔ اس لیے اس کیس کو دوبارہ کھولا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان خود مہنگائی کو دیکھ رہے ہیں اور حکومت کی پوری کوشش ہوگی کے مافیا کی لوٹ مار کا دھندا کنٹرول کیا جائے۔

شیئر: