Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانچ علاقوں میں مزید دس مساجد عارضی طور پر بند

اتوار کو مملکت کی 7 مساجد سینیٹائزنگ کے بعد بحال کی  گئی ہیں۔( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے دس نمازیوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے پر پانچ علاقوں کی دس مساجد عارضی طور پر بند کی ہیں۔
اخبار 24 اور عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت اسلامی امور نے بیان میں کہا کہ  جو مساجد بند کی گئی ہیں ان میں سے 4 کا تعلق جازان ریجن، تین مساجد کا تعلق مکہ مکرمہ ریجن جبکہ ریاض ِ، حدود شمالیہ اور عسیر ریجنوں کی ایک، ایک مسجد بند کی گئی ہے۔ 
وزارت اسلامی امور نے بیان  میں کہا کہا اتوار کو مملکت کی 7 مساجد بحال کی  گئی ہیں۔ ان میں سے تین کا تعلق ریاض ریجن، دو کا حدود شمالیہ ریجن، ایک، ایک کا عسیر اور باحہ سے ہے۔ ان مساجد کو کھولنے سے قبل سینیٹائزنگ اور صحت و سلامتی کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے تھے۔ 
وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ گزشتہ  63 دنوں کے دوران 552 مساجد بند کی جا چکی ہیں۔ ان میں سے اب تک 526 کو سینیٹائزنگ اور صحت انتظامات مکمل کرکے بحال کردیا گیا۔  
وزارت اسلامی امور نے نمازیوں اور مساجد کی انتظامیہ سے پھر کہا ہے کہ وہ حفاظتی ماسک، جا نماز ہمراہ لانے اور سماجی فاصلے کی پابندی کریں۔  نمازیوں کی صحت و سلامتی کے لیے کورونا ایس او پیز کی پابندی ضروری ہے۔ 

شیئر: