Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی کی سڑکوں پر دوڑتی 1940 کی دہائی کی کاریں اور موٹر بائیکس

ناصر کی ایک گاڑی نے دنیا بھر میں پرانی کاروں کے نمائش میں پہلا مقام حاصل کیا (فوٹو: سیدتی)
ناصر بلوچی نامی ایک اماراتی نوجوان نے دبئی میں اپنے گھر کو پرانی کاروں اور نایاب جنگی موٹر بائیکس کے ایک چھوٹے میوزیم میں تبدیل کردیا ہے، جہاں وہ 1940 کے دور کی کاریں اور جنگی موٹر بائیکس اکٹھے کرتے ہیں۔
سیدتی میگزین کے مطابق ناصر بلوچی کو کلاسک کاروں اور پرانی جنگی بائیکس جمع کرنے کا جنون ہے۔ وہ قدیم کاریں خریدتے ہیں اور ان کی پرانی شکل کو محفوظ رکھتے ہوئے اس کی مرمت کرکے  اسے نئی جیسی بنا لیتے ہیں۔
بلوچی کو اپنی ان پرانی گاڑیوں کو دبئی اور عام طور پر متحدہ عرب امارات کی سڑکوں پر بیشتر اوقات استعمال کرتے ہوئے دیکھا جاتا ہے، آٹو انڈسٹری میں زبردست پیشرفت کو جاری رکھنے کے لیے ان کی مرمت  کرکے ان میں بہتری کرتے ہیں۔
انہوں نے ان پرانی کاروں میں کچھ ایسے اضافے کیے ہیں جو ان کے لیے سہولت کا ذریعہ ہیں۔
ناصر نے کلاسیکی کاروں کو جمع کرنے کا عمل  سات سال قبل شروع کیا تھا، وہ اس سے پہلے دبئی کی سڑکوں اور پہاڑی علاقوں میں اپنی پرانی کار چلانے میں کامیاب ہوچکے تھے۔
امریکہ میں پرانی جنگی گاڑیوں سے متعلق میگزین میں ناصر کی ایک گاڑی  نے دنیا بھر میں پرانی کاروں کے نمائش میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔
وہ اس  کے علاوہ  پرانی گاڑیوں کے کئی میلوں میں شرکت کر چکے ہیں۔

ناصر اب ’کسٹم شو امارات 2021‘ نمائش میں حصہ لینے کی تیاری کر رہے ہیں (فوٹو: سیدتی)

ناصر اب ’کسٹم شو امارات 2021‘ نمائش میں حصہ لینے کی تیاری کر رہے ہیں، جس میں دنیا کی مہنگی ترین کاریں اور ترمیم شدہ بائیکس شامل ہوں گی۔

شیئر: