Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’رمضان میں کورونا کیسز میں اضافے کا خدشہ‘ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کر دیا

عالمی ادارہ صحت نے خاص طور پر مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ سے متعلق تشویش کا اظہار کیا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
عالمی ادارہ صحت نے بدھ کو خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں کووڈ-19 کی وبا کی صورت حال رمضان کے مہینے میں مزید خراب ہوسکتی ہے۔‘
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے مشرقی بحیرہ روم کے قاہرہ میں موجود سربراہ احمد المندھاری کا کہنا ہے کہ ’خطے میں کووڈ انفیکشن کے مصدقہ کیسز گذشتہ ہفتے 22 فیصد بڑھے جبکہ اموات میں 17 فیصد کا اضافہ ہوا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’خطے میں ’تشویش ناک رجحان ہے۔‘ ایک آن لائن نیوز کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ’اگر لوگ تصیق شدہ اقدامات پر عمل نہیں کریں گے تو ہم خاص طور پر پریشان ہیں کہ موجودہ صورت حال رمضان کے دوران خراب ہوسکتی ہے۔‘
دنیا کے بیشتر ممالک میں رمضان کا آغاز منگل ہے ہوا۔
احمد المندھاری کے مطابق ’گذشتہ سال کی طرح اس سال لوگوں کو لگے گا کہ رمضان کا جذبہ سماجی فاصلے اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے بدل گیا (یا ماند پڑ گیا) ہے۔'
عالمی ادارہ صحت کی علاقائی سربراہ ڈالیا سمہوری کا کہنا ہے کہ ادارہ چاہتا ہے، ’وبا کے پھیلاؤ کو روکنے ممالک رسک اسسمنٹ کریں۔‘
انہوں نے مساجد سے متعلق اقدامات کا مشورہ دیا، جن میں سماجی دوری، ہوا کا آنا جانا اور پابندی سے صفائی شامل ہیں۔ 
احمد المندھاری کا کہنا ہے کہ ’خطے میں تمام ممالک کے پاس ویکسین موجود ہے لیک یمن اور شام کے پاس سب سے محدود رسائی ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’دنیا بھر میں ویکسینیشن کا عمل آگے بڑھا ہے لیکن ویکسین کی تقسیم میں حیرت انگیز طور پر عدم توازن ہے۔‘
یمن میں کوویکس پروگرام کے تحت ایک کروڑ 40 لاکھ خوراکیں پہنچنا تھیں لیکن اب تک صرف تین لاکھ 60 ہزار پہنچائی گئی ہیں۔ 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں