Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ میں شہریوں کے لیے سات رہائشی منصوبے

مدینہ میں 18 فنڈنگ اداروں کے تعاون سے مکان سکیم نافذ کی جا رہی ہے (فوٹو اخبار 24)
مدینہ میں ’سکنی‘ ایپ نے مقامی باشندوں کے لیے 16 ہزار سے زیادہ مکانات فراہم کیے ہیں۔ منصوبہ پرائیویٹ سیکٹر کی شراکت سے نافذ کیا جا رہا ہےِ، رہائشی یونٹس زیر تعمیر ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق مدینہ میں مقامی شہریوں کے لیے مکان سکیم کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ ریجن میں مکانات کے سات منصوبے زیر تکمیل ہیں۔
فلیٹ، بنگلے اور ٹاؤن ہاؤس تیار کیے جا رہے ہیں- 18 فنڈنگ اداروں کے تعاون سے مکان سکیم نافذ کی جا رہی ہے۔ ماہانہ آسان قسطوں پر یہ فراہم کیے جائیں گے۔ ان کا رقبہ 2.7 ملین مربع میٹر کا ہے۔ سات رہائشی منصوبوں کے تحت 8937  فلیٹ، بنگلے اور ٹاؤن ہاؤس تیار ہو رہے ہیں۔ 
مدینہ میں دیگر پانچ رہائشی منصوبے کئی ٹھیکیداروں کی شراکت سے نافذ کیے جا رہے ہیں۔ یہ منصوبے مسجد نبوی سے سات منٹ کے فاصلے پر شاہراہوں پر واقع ہیں۔
ان منصوبوں میں سے تین الدار محلے میں تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ ان کا رقبہ 15 لاکھ مربع میٹر ہے۔ ایک منصوبہ درۃ المدینہ ون  (694 مکانات)، دوسرہ درۃ المدینہ ٹو (1877 مکانات) اور تیسرا الجوار (1464 مکانات) ہیں۔ 
مدینہ میں ’جادۃ السکب‘ منصوبے کے تحت 2364 مکان تیار ہو رہے ہیں جہاں تک پانچویں منصوبے کا تعلق ہے تو اس کا نام بوابۃ الطیبہ ہے اور یہ 700 فلیٹس پر مشتمل ہے۔
علاوہ ازیں ینبع کمشنری میں لولوۃ الدیار ہے جس کے  تحت 1182 ٹاؤن ہاؤس اور رواسن کے تحت 656 رہائشی یونٹ تعمیر ہو رہے ہیں۔
سکنی ویب پانچ ہاؤسنگ سیکٹر مہیا کر رہی ہے۔ بکنگ آن لائن اور آسان طریقے سے کی جا رہی ہے۔

شیئر: