Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویکسین کی پہلی خوراک کے 5 روز بعد کورونا کیوں ہوا؟

ویکسین وائرس کو لگنے سے روکنے کی صلاحیت پیدا کرتا ہے- (فوٹو وزارت صحت)
ایک سعودی شہری نے وزارت صحت سے وضاحت طلب کی ہے کہ فائزر کی پہلی خوراک لینے کے 5 روز بعد اس کا کورونا وائرس ٹیسٹ پوزیٹیو کیوں آیا؟
مقامی شہری کا کہنا ہے کہ اسے حیرت ہے کہ فائزر کی پہلی خوراک لینے کے بعد بھی وہ وائرس سے محفوظ نہیں، کیا وجہ ہے؟

ویکسین لینے کے بعد حفاظتی تدابیر کی پابندی لازمی ہے- (فوٹو وزارت صحت)

اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت نے مقامی شہری کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے بتایا کہ  ویکسین مدافعتی نظام کو متحرک کرتی ہے- وہ اینٹی وائرس باڈیز تیار کرتی ہے- جن سے جسم میں وائرس کو قابو کرنے یا وائرس کو لگنے سے روکنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے-
وزارت صحت نے یہ بھی بتایا کہ ویکسین لینے کا مطلب یہ  نہیں ہوتا کہ ویکسین لینے والوں کو کسی بھی  حالت میں کورونا وائرس نہیں لگے گا اور نہ ہی ان سے کسی اور کو وائرس منتقل ہوگا  لہذا ویکسین لینے کے بعد بھی حفاظتی تدابیر کی پابندی کرنا ضروری ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: