Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

29 ممالک کے لیے شاہی تحفہ، قرآن پاک کے 12 لاکھ  نسخے

21 سے زیادہ زبانوں میں قرآن پاک کے مترجم نسخے تقسیم ہوں گے- (فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی 29 ممالک میں 21 سے زیادہ زبانوں میں قرآن پاک کے مترجم نسخے تقسیم کرائے گی-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق قرآن پاک کے یہ نسخے شاہ فہد کمپلیکس برائے اشاعت قرآن کے شائع کردہ ہیں- کمپلیکس سے قرآن پاک کے بارہ لاکھ نسخے تقسیم کے لیے مہیا کردیے گئے- یہ مختلف سائز کے ہیں- ان میں  21 سے زیادہ زبانوں میں قرآن پاک کے مترجم نسخے بھی ہیں- یہ  تمام براعظموں میں سعودی سفارتخانوں اور مملکت کے ماتحت ثقافتی اور اسلامی مراکز کے توسط سے تقسیم کیے جائیں گے-

کمپلیکس نے وبا کے باوجود  18.5 ملین سے زیادہ نسخے تیار کیے- (فوٹو ایس پی اے)

وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے جو کنگ فہد کمپلیکس کے نگران اعلی بھی ہیں قرآن پاک اور اس کے مترجم نسخے تقسیم کرنے کی شاہی ہدایت پر خادم حرمین شریفین کے  لیے ممنونیت کے جذبات کا اظہار کیا-
شاہ فہد کمپلیکس برائے اشاعت قرآن ہر طرح کے  ایڈیشن اور مختلف زبانوں کے قرآن پاک کے نسخے دگنی تعداد میں تیار کرنے لگا- کمپلیکس نے وبا کے باوجود  18.5 ملین سے زیادہ نسخے تیار کیے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: