Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ویکسین کی 72 لاکھ خوراکیں، بزرگوں کے لیے الگ ٹریک

چوبیس گھنٹوں میں ایک لاکھ 82 ہزار سے زیادہ افراد نے ویکسین لگوائی ہے۔( فوٹو سیدتی)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے  کہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کووڈ 19 ویکسین کی 72 لاکھ 74 ہزار 83 خوراکیں مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو دی گئی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت نے بیان میں کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 82 ہزار سے زیادہ سعودیوں اور مقیم غیرملکیوں نے کورونا ویکسین لگوائی ہے۔
وزارت صحت نے کورونا ویکسین کا پہلا مرحلہ 17 دسمبر 2020 سے شروع کیا تھا جبکہ دوسرے مرحلے کا آغاز 18 فروری 2021 کو کیا گیا۔
 رواں مرحلے کے دوران سعودی عرب کے تمام علاقوں میں ویکسین سینٹرز کھول دیے گئے ہیں جہاں سعودیوں اور مقیم غیرملکیوں کو مفت ویکسین فراہم کی جارہی ہے۔
 علاوہ ازیں بزرگوں کو صحتی ایپ پر اندراج کی شرط سے بھی استثنی دیا گیا ہے۔
 ویکسین لگوانے کے لیے بزرگوں کا الگ ٹریک 
مکہ مکرمہ ہیلتھ کمپلیکس نے بزرگوں کے لیے کورونا ٹریک سپیشل سروس شروع کی ہے۔ اس کا سلوگن ’ہم آپ کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ آپ ہمیں بے حد عزیز ہیں‘ رکھا گیا ہے۔ 
اس کے تحت بزرگ سینٹر پہلے سے تاریخ اور وقت لیے بغیر سینٹر آکر کورونا ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ 

سینٹر پہنچنے پر بزرگوں کو سپیشل کارڈ جاری کیا جاتا ہے(فوٹو سیدتی)

سینٹر پہنچنے پر انہیں سپیشل کارڈ جاری کیا جاتا ہے اور وہاں سے ایک خدمت گار ان کے ساتھ اس وقت تک رہتا ہے جب تک کہ ویکسین نہ لگ جائے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے ایسےسعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے لیے جن کی عمر 65 برس یا اس سے زیادہ ہو ایکسپریس ویکسین پروگرام جاری کیا ہے۔ مکہ مکرمہ میں کورونا ٹریک اسی کاحصہ ہے۔

شیئر: