Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کابینہ: ’ایران مذاکرت میں شامل ہو کشیدگی سے گریز کرے‘

خادم حرمین شریفین شا ہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی سربراہی میں منگل کی شب سعودی کابینہ کا ورچول اجلاس منعقد ہوا جس میں علاقائی اور بین الاقوامی معاملات زیر بحث آئے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں جہاں علاقائی امور پر بحث کی گئی وہاں ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے جاری پیشرفت کے جائزے کے تناظر میں ایران سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ خطے کی سلامتی اور استحکام کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری مذاکرات میں شامل ہو تاکہ علاقائی سلامتی اور امن کو یقینی بناتے ہوئے خطے کو کشیدگی سے دوچار نہ کیا جائے۔
کابینہ اجلاس میں اس امر پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ عالمی برادری ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے اور اس میدان میں اپنی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے سے بھی باز رکھنے کے لیے باریک بینی سے حالات و واقعات کا جائزہ لیتے ہوئے جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے  معاہدے کیے جائیں اور ان پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنایا جائے۔
کابینہ کے اجلاس میں ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کی شہری آبادی کومیزائل اور دھماکہ خیز ڈرونز کے ذریعے مسلسل نشانہ بنانے کی کارروائیواں کی بھی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی قوانین کی صریح خلا ف ورزیاں قراد دیا۔
 اجلاس میں مختلف فیصلے بھی کیے گئے جن میں وزیر داخلہ یا ان کے مقررکردہ نمائندے کو اختیار دیا گیا کہ وہ اپنے ہم منصب جاپانی وزارت داخلہ سے قانونی امور اور مشترکہ تعاون کے سلسلے میں مفاہمتی یادداشت تیار کریں۔
اجلاس میں ماہ مبارک کے دوران حرمین شریفین میں زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات و سہولتوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے اختتام میں مختلف اعلی عہدیداروں کی ترقی کے حوالے سے احکامات بھی جاری کیے گئے۔

شیئر: